ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں عالمی یوم بینائی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے اپنی آنکھوں سے کریں پیار، یہ یوم عالمی بینائی 2021" کی اپیل پیغام اور تھیم بھی ہے۔ جوائنٹ ڈسٹرکٹ اسپتال سمیت ضلع کے تمام کمیونٹی اور پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں چیف میڈیکل آفیسر کی ہدایت پر عالمی یوم بینائی منایا گیا۔
اس موقع پر لوگوں کے آنکھوں کے ٹیسٹ جوائنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کئے گئے۔تمام کمیونٹی اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز کے ساتھ ساتھ آنکھوں سے متعلق دیگر طبی فوائد بھی دیئے گئے۔
ڈاکٹر للت کمارنوڈل آفیسر، نان کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی) پروگرام نے کہا - آنکھوں کے ایک چھوٹے سے مسئلے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ چھوٹا سا مسئلہ بعض اوقات ایک بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے آنکھوں کی دیکھ بھال کے لیے کچھ تجاویز بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خطرناک کام کرتے وقت حفاظتی شیشے ضرور پہننے چاہئیں۔ تمباکو نوشی آنکھوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ اس میں موتیابند سمیت دیگر کئی بیماریوں کا خطرہ ہے۔
کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے ہر 20 منٹ کے بعد اپنی آنکھوں کو 20 سیکنڈ آرام دیں۔ اپنی آنکھوں کو باقاعدگی سے چیک کروائیں۔ مناسب حفظان صحت کو برقرار رکھیں اور ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد ہی آنکھوں کو چھوئیں۔ باقاعدہ ورزش آنکھوں کو صحت مند بناتی ہے۔ آنکھوں کے کسی بھی قسم کے انفیکشن کے لیےماہر امراض چشم سے مشورہ کرنے کے بعد ہی دوا استعمال کریں۔
چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ذیابیطس کی جانچ کے لیے باقاعدہ بلڈ گلوکوز ٹیسٹ کرانا چاہیے اور اگر ذیابیطس ریٹینوپیتھی کا شبہ ہے تو فنگس ٹیسٹ کروانا چاہیے۔