نوئیڈا کے سیکٹر 49 تھانہ کے تحت آنے والے علاقے سمسنگ گور سٹی سوسائٹی کے پاس 125 فٹ گہرے بورویل میں ڈیڑھ سالہ بچی گر گئی ۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے بچی کا ریسکیو کیا اور اسے بحفاظت بچا لیا۔
مقامی پی سی آر 1179 پر مامور پولیس اہلکاروں نے اطلاع پر فوری ایکشن لیا اور بچی کو دیگر راہگیروں کی مدد سے بورویل سے باہر نکال لیا اور اپنی گود میں لے کر پولیس اہلکار علاج کے لئے نزدیکی کمیونٹی طبی مرکز بھنگیل میں داخل کرایا جہاں بچی کی حالت مستحکم ہے۔
شناخت نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو چائلڈ لائن کو سونپ دیا گیا ہے ۔اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی کو کسی نے دانستہ طور پر سیور میں ڈال دیا ہے۔