نوئیڈا: ریاست اترپردیس میں نوئیڈا کے سیکٹر-58 کوتوالی پولیس نے سیکٹر-55 سے آٹھ حوالہ تاجروں کو تقریباً دو کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس اور محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ Noida Police Detained 8 Persons along with Hawala Money
ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ گجرات، دہلی، ممبئی اور اتر پردیش کے آٹھ تاجر ایک بڑی رقم کے ساتھ سیکٹر-55 آ رہے ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس الرٹ ہوگئی اور ایک منصوبہ بند حکمت عملی کے تحت پولیس نے سیکٹر 55 کے قریب آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت احمد آباد کے جینتی بھائی، سندیپ شرما، ونے کمار، دہلی کے وپل، بنگال کے ابھیجیت ہزارا، سیکٹر-56 نوئیڈا کے روہت جین، ممبئی کے منیش شاہ اور اندور کے انوج کے طور پر کی گئی ہے۔ 8 persons along with Huge cash detained in Noida
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزمان برآمد شدہ نقد کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ اس کارروائی میں ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے جس پر ’’پریس‘‘ تحریر کنندہ ہے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ اس میں ایک مقامی صحافی بھی ملوث ہے اور اسی کی گاڑی ضبط کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی نقدی کو محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ پوچھ گچھ کے بعد شمار کیا جائے گا۔ لیکن نوٹوں کے تھیلے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ تقریباً دو کروڑ ہونگے۔ پولیس کی جانب سے برآمد کی گئی نقد اور مفرور افراد کے حوالے سے تحقیقات اور ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔
- گجرات انتخابات سے منسلک نقد ضبط
جن لوگوں کو پولیس نے نقد رقم لے جاتے ہوئے پکڑا ہے ان میں گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، دہلی اور اتر پردیش کے رہائشی شامل ہیں۔ حوالہ میں پکڑی گئی اس نقد رقم کو گجرات، ہماچل اور دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ نقد رقم آگے کس کے حوالے کرنی تھی؟ اس کا ابھی تک پردہ فاش نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کے دوران کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ رقم سے زیادہ کالے دھن کے ذریعے خرچ کی جاتی ہے۔ اس کے لیے حوالہ کاروباریوں سے رابطہ کرکے ایک شہر سے دوسرے شہر میں رقم لائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے کالے دھن کو پکڑنے کے لیے کمر کس لی ہے۔