نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں ایکشن موڈ میں ہیں۔ ضلع کے مختلف تھانوں میں ان کا دورہ جاری ہے۔ اس دوران غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کارروائی کے بعد ضلع کے اعلیٰ حکام بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ نوئیڈا کے سیکٹر-24 پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس ایس آئی جگل کشور کو لاپرواہی کے الزام میں لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر لکشمی سنگھ نے کہا، "گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ کی شبیہ کو خراب کرنے والے کسی بھی پولیس اہلکار کو بخشا نہیں جائے گا۔ لاپرواہی اور کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔" Noida Police Commissioner action against negligent police officers
یہ بھی پڑھیں:
4 کا تبادلہ کیا گیا
اس کے ساتھ ہی ضلع میں 4 سب انسپکٹرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکٹر-20 میں تعینات کیلاش ناتھ سنگھ کو پولیس اسٹیشن سیکٹر-24 بھیج دیا گیا ہے۔ اجیت سنگھ کو چوکی انچارج فلم سٹی پولیس اسٹیشن سیکٹر-20 کی ذمہ داری دی گئی ہے، اس سے قبل وہ تھانہ 113 میں تعینات تھے۔ پولیس اسٹیشن فیز ون سے کرشنویر کو چوکی انچارج اٹا پولس اسٹیشن سیکٹر -20 بنایا گیا ہے۔ سنت کمار، جو سرویلاس نوئیڈا زون کا چارج سنبھال رہے ہیں، کو سائبر کرائم کا انچارج بنایا گیا ہے۔