سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر اور قومی جنرل سکریٹری محمد جاوید عابدی اور سابق وزیر محمد عباس نے اترپردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 105 میں ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے دفتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر محمد عابدی نے کہا کہ ریاست میں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان وسیع ہوتی خلیج کو صرف اکھیلیش یادو ہی ختم کرسکتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ ایک دوسرے کو جوڑنے کا کام کیا ہے جب کہ بی جے پی سماج کو بانٹنے کا کام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ بریگیڈ کے نوئیڈا مہا نگر صدر کنور نادر شاہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کیا ہے اور پارٹی کو مستحکم کرنے میں میں مسلسل مصروف ہیں اس سے سماج وادی پارٹی کو کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
سابق ریاستی وزیر محمد عباس نے کنور نادر شاہ کو مہا نگر یوتھ بریگیڈ کا صدر بنائے جانے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ نادر شاہ یوں ہی اپنا کام جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر نادر شاہ نے کہا کہ وہ پارٹی کی توقعات پر پر کھرا اترنے کی ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے۔ اس دوران اسٹوڈنٹ اسمبلی کے سابق صدر اتل پردھان موجود تھے۔
محمد جاوید نے کہا کہ چھوٹے موٹے معاملات کو نظر انداز کرکے پارٹی کے مفاد میں کام کریں اور اکھیلیش یادو کو اقتدار تک پہنچائیں۔
اس موقع پر مہانگر صدر دیپک وگ، دیہی ضلع صدر مہیندر یادو، سابق صدر فقیر چند ناگر، جنرل سکریٹری راگھویندر دوبے، ندیم سیفی، عادل سیفی، ریشپال اوانہ و دیگر رہنما و کارکنان موجود تھے۔