نوئیڈا گوتم بدھ نگر کے مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر میں 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا گیا، اس موقع پر ووٹ دلانے اور دینے کے حوالے سے حلف لیا گیا۔
ٹرکٹ اسکول انسپکٹر ڈاکٹر دھرمویر سنگھ کے مطابق ضلع کے اسکاؤٹس اور گاڈز نے مختلف اسکولوں میں قومی ووٹرز ڈے منایا اور ووٹنگ کرانے کا حلف بھی لیا۔
قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ڈویژنل آفس گوتم بدھ، ڈپٹی لیبر کمشنر کے دفتر میں تمام افسران اور ملازمین کے علاوہ اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ دفتر میں بھی ملازمین کو حلف دلایا گیا۔
جبکہ اس موقع پر کلکٹرٹ گوتم بود نگر میں محکمہ کے افسران اور ملازمین کو رائے دہندگی کے استعمال اور افسران اور ملازمین کو ووٹ دینے کا حلف دلایا گیا اور اور سب سے ووٹ ڈالنے اور ڈلوانے کا عہد کیا گیا ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر ٹوئیٹ کیا کہ قومی یوم رائے دہندگان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمارے جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے اور آسانی سے انتخابات کرانے کے لیے کمیشن کی قابل ذکر تعاون کی تعریف کئے جانے کا موقع ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں ووٹر لسٹ میں اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کا بھی دن ہے۔'
واضح رہے کہ نیشنل ووٹرز ڈے ہر برس 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ نیشنل ووٹرز ڈے کا آغاز سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل نے 25 جنوری 2011 کو 1950 سے قائم الیکشن کمیشن کے 61 ویں تاسیس کے موقع پر کیا تھا۔
ملک میں ووٹنگ کے حوالے سے کم ہوتے رجحان کے پیش نظر عوام میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے قومی ووٹرز ڈے کااعلان کیا گیا تھا۔