نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیش ورما نے ای آر کے سیل، ڈسٹرکٹ انٹرٹینمنٹ ٹیکس آفیسر کے دفتر، جوائنٹ آفس، ریونیو ریکارڈ روم میں پہنچ کر موقع پر تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور اپنے اپنے دفاتر میں معیار کے مطابق ریکارڈ کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ تمام افسران و ملازمین متعلقہ ٹیبلز پر اپنے نام کی تختی اور تفویض کردہ کاموں کی فہرست چسپاں کریں، ساتھ ہی دفاتر میں آنے والے عام لوگوں کی شکایات پر سنجیدگی سے کارروائی کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ موصول ہونے والی شکایات اور مسائل حکومت کی خواہش کے مطابق حل ہوں۔ تاکہ حکومت کی اسکیموں کا فائدہ عام شہریوں کو مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Manish Verma New DM Of Noida منیش ورما نوئیڈا کے نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ
نوئیڈا کے نئے ڈی ایم نے ERK روم میں آنے والے تمام ڈاک کے خطوط کی دیکھ بھال اور بروقت تصرف کے حوالے سے رہنما خطوط فراہم کئے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہوا کسی بھی طرح کی کوتاہی اور تساہلی برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ضابطہ شکنی پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ضلع مجسٹریٹ تمام افسران کو تمام معاملات کو جلد سے جلد اور ایمانداری کے ساتھ نمٹانے کی ہدایت دی۔کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا بھی انتبا بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں:گریٹر نوئیڈا میں پینٹ انڈیا 2023 کے نارتھ انڈیا ایڈیشن کا افتتاح