ETV Bharat / state

Pre-Matric Scholarship نوئیڈا اقلیتی کانگریس کا پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

نوئیڈا اقلیتی کانگریس نے پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بند کرنے کے خلاف مطاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے اقلیتی برادریوں کو ایک نسل پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ Pre-Matric Scholarship

میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 1:53 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیس نوئیڈا اقلیتی کانگریس نے پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ آج نوئیڈا ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین جاوید خان اپنے تمام کارکنان اور ساتھیوں کے ساتھ مولانا آزاد فیلو شپ کی منسوخی کے خلاف احتجاجی میمورنڈم بھی سونپا ہے۔ اس موقع پر ضلع اقلیتی کانگریس کے چیئرمین جاوید خان نے کہا کہ جماعت اول تا اول کے اقلیتی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالر شپ کو روکنا غریبوں کے خلاف سازش ہے۔ یو پی اے حکومت نے 15 نکاتی پروگرام میں اقلیتی طبقے میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ شروع کی تھی۔Congress Protests Against discontinuation of Pre-Matric scholarship
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے اقلیتی برادریوں کو ایک نسل پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں مرکزی حکومت کے پانچ سالہ مولانا آزاد فیلو شپ اسکیم کو بند کرنے کے فیصلے کی بھی مخالفت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیلو شپ اسکیم چھ مطلع شدہ اقلیتی برادریوں، مسلم، بدھ، عیسائی، جین، پارسی اور سکھ کے طلباء کو دی گئی تھی، جسے حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو اقلیتی طبقہ کے ہزاروں ریسرچ امیدوار ایم فل اور پی ایچ ڈی جیسی تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔
اس موقع پر اقلیتی ضلع صدر جاوید خان، کانگریس ضلع گوتم بدھ سٹی صدر مسٹر دنیش شرما، اقلیتی سٹی صدر مسٹر قادر خان، ایڈوکیٹ دنیش آوانہ اے آئی سی سی، پرم ویر لوہیا، وریندر مکھیا، کانگریس لیڈر شاہد چودھری، گلفام چودھری، ذیشان چودھری، رضوان خان، ،پرنس شرما، جئے پرکاش کھٹانہ، واصل احمد، روی یادو، نکھل کمار، پونیت ایڈوکیٹ، ڈاکٹر عبدالکلام، چودھری وغیرہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Discontinuation of Maulana Azad Fellowship 'مولانا آزاد فیلوشپ بند کرنے سے طلبہ میں مایوسی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.