ETV Bharat / state

Noida Jal App Launched بجلی بل کی آن لائن ادائیگی کیلئے نوئیڈا جل ایپ کا افتتاح

نوئیڈا کے مکینوں کو اب پانی کے بل اور ریڈنگ کے لیے قطار میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔ نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے لوگوں کی سہولت کے لیے 'نوئیڈا جل' ایپ لانچ کیا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے لوگ اپنی میٹر ریڈنگ آسانی سے دیکھ سکیں گے۔

author img

By

Published : May 11, 2023, 11:24 AM IST

Updated : May 11, 2023, 11:53 AM IST

لوگوں کی سہولت کے لئے نوئیڈا جل ایپ لانچ

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا ضلع میں لوگوں کو پانی بل کی ادائیگی کے لیے اب لائن میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ایپ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ صارفین گھر بیٹھے بلوں کی ادائیگی کریں گے۔ اپنا بل بھی ایپ کی مدد سے جان سکیں گے۔ اس کے ساتھ آن لائن ایپ میں ادائیگی کرنے کی بھی سہولت ہوگی۔ بل جمع کرنے کے بعد اس کی پرچی بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ یہی نہیں، صارف اپنی شکایت بھی آن لائن درج کرا سکیں گے۔ اس کی ادائیگی یو پی آئی کے ذریعہ تو ہوگی ہی، RTGS اور بینک چالان کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔

سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے صارفین کنزیومر نمبر، پراپرٹی نمبر اور پراپرٹی ریڈ کے ساتھ رجسٹر کر کے لاگ ان کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک درست موبائل نمبر کی ضرورت ہوگی جس پر موصولہ OTP داخل کرنے کے بعد ایپ کو استعمال کیا جا سکے۔ ایک بار ایپ کھلنے کے بعد، اسکرین پر ماضی کی ادائیگیوں، بل کی تفصیلات اور آف لائن ادائیگیوں کے لیے چالان تیار کرنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Haj 2023 حج کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں میٹنگ

نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری نے بتایا کہ ایسا نظام بنایا جا رہا ہے کہ لوگوں کو محکمہ اب سے این او سی لینے کے لیے چکر نہیں لگانا پڑے۔ اب تک لوگوں کو این او سی دینے کے لیے کئی بار واٹر ڈیپارٹمنٹ کے پاس جانا پڑتا ہے۔ ریتو مہیشوری نے بتایا کہ ٹرانسفر کے بعد اس پراپرٹی کے پرانے مالک کے نام پر پانی کا بل آتا ہے۔

Last Updated : May 11, 2023, 11:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.