ETV Bharat / state

نوئیڈا میں دفعہ 144 اور پابندیاں نظر انداز - نوئیڈا میں دفعہ 144 اور حکومتی پابندیوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

کوروناوائرس کے سبب نوئیڈا میں دفعہ 144 اور سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

نوئیڈا میں دفعہ 144 اور حکومتی پابندیوں کی دھجیاں اڑائی جارہی  ہیں

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 11:12 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اترپردیش کے نوئیڈا کمیشنریٹ میں گزشتہ دنوں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

نوئیڈا میں دفعہ 144 اور حکومتی پابندیوں کی دھجیاں اڑائی جارہی  ہیں
نوئیڈا میں دفعہ 144 اور حکومتی پابندیوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں
دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت کہیں بھی 4 سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔لیکن نوئیڈا میں یہ سب ہوا ہوائی ثابت ہو رہا ہے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی عروج پر ہے۔ حکومتی پابندیوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے چپ سادھ لی ہے ۔نوئیڈا کے سیکٹر 45 صدر پور میں بلا خوف وخطر سوم بازار لگایا گیا،جہاں دوکانیں لگائیں گیئں اور خریداری کے لئے لوگوں کی بھیڑ ڈی ایم کے آرڈر کی کھلی خلاف ورزی کی عکاسی کر رہی ہے۔

یہ سب پولیس اور انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے، اس میں کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ایک پیٹرول پمپ پر بھی درجنوں کی بھیڑ موجود پائی گئی۔ ایسے بازاروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ روز مرہ کی ضروریات کے سامان کے لئے آتے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ نوئیڈا میں مختلف سیکٹروں میں یومیہ بازار لگائے جاتے ہیں جہاں غریب اور مزدور طبقے کے لوگوں کے لئے لیے سستی اور مناسب قیمتوں پر چیزیں دستیاب رہتی ہیں۔
لیکن دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد بھی بازار لگنا پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ محض کاغذی ہے۔ عملی طور پر چوکسی نظر نہیں آرہی ہے۔

نوئیڈا و اطراف میں کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت بھیڑ جمع کرنے اور شادی و دیگر تقریبات کا انعقاد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔لیکن پابندی کے باوجود اس طرح کے مجمع سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.