ETV Bharat / state

BJP Leaders Fight نوئیڈا میں بی جے پی کی اندورنی لڑائی منظر عام پر آئی - نوئیڈا خبر

نوئیڈا میں بی جے پی کے رہنماؤں کی آپسی لڑائی اب سڑکوں پہ آگئی ہے۔ پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف الزام لگارہے ہیں۔ نوئیڈا بی جے پی اکائی کی نائب صدر راج بالا سنگھ نے ضلع صدر منوج گپتا پر دھمکی دینے کا الزام عائد کیا۔

بی جے پی کی  اندورنی لڑائی سڑکوں پر آئی
بی جے پی کی اندورنی لڑائی سڑکوں پر آئی
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 7:01 AM IST

Updated : Apr 13, 2023, 9:14 AM IST

بی جے پی کی اندورنی لڑائی سڑکوں پر آئی

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں بی جے پی خیمہ میں اختلافات نے شدت شکل اختیار کر لی ہے۔ اب اندورنی لڑائی سڑکوں پر آگئی ہے۔ نوئیڈا کے ضلع صدر کے خلاف ایک خاتون عہدیدار نے بگل بجا دیا ہے۔ بی جے پی کی خاتون عہدیدار نے ضلع صدر منوج گپتا کا پتلا نذر آتش کیا۔ بی جے پی کی ضلع نائب صدر راج بالا نے ضلع صدر پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے اتر پردیش میں علاقائی صدور کا تقرر کیا ہے۔ اب گوتم بدھ نگر ضلع کی تقرری کا نمبر ہے۔ نوئیڈا میں بھی پارٹی کے کئی رہنما ضلع صدر کی دوڑ میں ہیں۔

منوج گپتا کے خلاف شکایت کی۔
نوئیڈا کی بی جے پی کی نائب صدر راج بالا سنگھ نے اپنے حامیوں کے ساتھ منوج گپتا کا پتلا نذر آتش کیا۔ اس دوران انہوں نے مودی اور یوگی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ راج بالا نے بی جے پی کے ضلع صدر منوج گپتا کے مردہ باد کے نعرے لگائے۔ راج بالا نے منوج گپتا کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاستی صدر بھوپیندر چودھری کو خط لکھ کر شکایت کی ہے۔ راج بالا کے مطابق ضلع صدر منوج گپتا نے ایک کیس میں ان کے بیٹے کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

راج بالا کا الزام:
راج بالا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ضلع صدر منوج گپتا نے فون کر کے میرے بیٹے کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ معاملے کے تعلق سے میں نے ریاستی صدر اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے کہا کہ ایسے رہنماؤں کے لیے بی جے پی میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا کہ ضلع صدر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: بی جے پی رکن اسمبلی کے گھر پرگرجر برادری کی نعرہ بازی

کچھ لوگ میرے خلاف سازش کر رہے ہیں: منوج گپتا
اس معاملے میں منوج گپتا کا کہنا ہے کہ راج بالا کے بیٹے نے ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ دراصل ہائی کمان کے حکم پر پورے اتر پردیش میں ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ جس میں عام لوگوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم بھنگیل میں چل رہی تھی، اسی دوران مجھے اطلاع ملی کہ ایک لڑکا جس نے خود کو بی جے پی کے رہنما کے فرزند ہونے کا دعویٰ کیا ہے، ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ انہوں نے راج بالا سے اس بارے میں بات کی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے کچھ لوگ ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 13, 2023, 9:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.