ETV Bharat / state

انکاؤنٹر میں ہلاک بدمعاش کا کوئی وارث نہیں آیا - uttar pradesh STF

دو لاکھ کا انعامی بدمعاش اجے کالیا، پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا تاہم ابھی تک اس کا کوئی بھی رشتہ دار لاش لینے نہیں آیا۔

انکاؤنٹر میں ہلاک بدمعاش
انکاؤنٹر میں ہلاک بدمعاش
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 7:13 PM IST

اتر پردیش ایس ٹی ایف اور نوئیڈا پولیس کی مشترکہ کاروائی میں مارے گئے دو لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش اجے عرف کالیا کی لاش لینے کے لیے اس کا کوئی بھی رشتہ دار نہیں آیا۔

انکاؤنٹر میں ہلاک بدمعاش

پولیس نے کل اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس کے بعد اس کے دہلی اور ریواڑی واقع رہائش پر اطلاعات بھیجی تاکہ اس کے لواحقین لاش کو گھر لے جا سکیں۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر رن وجے سنگھ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے اس کی لاش کو فریزر میں رکھوا دیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر کے مطابق نوئیڈا پولیس 72 گھنٹے تک اس کے لواحقین کا انتظار کرے گی۔ اس درمیان اس کے گھر کا کوئی فرد نہیں آتا ہے تو پولیس اپنی نگرانی میں اس کی آخری رسومات کرے گی۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ لُٹیرا اور خوف کی علامت بن چکا اجے کالیا کل سیکٹر 20 تھانہ کے تحت سیکٹر 15 میں انکاؤنٹر کے دوران مارا گیا ہے۔

پولیس کے ساتھ تصادم کے دوران اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس کے مطابق اجے کالیا کے نام سے مشہور یہ ملزم کسی واردات کو انجام دینے شہر میں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم، دو گرفتار

اتر پردیش ایس ٹی ایف کو اس کے بارے میں پتہ چل گیا۔ ایس ٹی ایف نے پہلے محاصرہ کر کے اجے کالیا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

اجے کالیا شاہراہوں پر لوٹ مار، ڈکیتی اور جنسی زیادتی میں ملوث خانہ بدوش گروہ کا سرغنہ تھا۔ اس کے خلاف درجنوں مقدمات درج تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.