نوئیڈا میں راشن شاپز پر سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اور ماسک کا استعال کرتے ہوئے کارڈ رکھنے والے افراد راشن حاصل کر رہے ہیں جبکہ یہاں سنیٹائزر کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔
کارڈ رکھنے والے افراد میں شفافیت کے ساتھ راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کےلیے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی محکمہ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر راشن شاپز کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ معائنوں کے دوران دوکانداروں اور راشن کارڈ ہولڈرز کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔