اترپردیش کے نوئیڈا میں نوئیڈا ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخاب کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ الیکشن کے لیے نامزدگی کا عمل بھی آج سے شروع ہوگیا ہے، آج دو پینل سیکٹر 39 میں پہنچے اور اتھارٹی کے دفتر میں نامزدگی کی۔ نوئیڈا ایمپلائز ایسوسی ایشن کا الیکشن 25 اگست کوہونا طے پایا ہے۔ 14 سال تک صدارتی عہدے پر فائز رہے کوشل پال چودھری پینل نے بھی اپنی نامزدگی داخل کی ہے۔ وہیں موجودہ صدر راجکمار چودھری نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور شاعر منور رانا کے خلاف لکھنئو میں معاملہ درج
دونوں پینل اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں۔ جو اپنے پینلز کے ساتھ انتخابی میدان میں اتررہے ہیں۔ اس بار 2 پینلز اب تک نوئیڈا ایمپلائیز ایسوسی ایشن میں اپنی نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کوشل پال چودھری مسلسل 14 سال نوئیڈا ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر رہے ہیں۔ موجودہ چیئرمین راجکمار چودھری نے بھی اپنے پینل کے ساتھ پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ دونوں پینل اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی دونوں پینل ملازمین کے مفادات کی بات کررہے ہیں۔