ہیلی کاپٹر نے صبح میں غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس سے پرواز بھری تھی کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو تھانہ خاکرا پولیس اسٹیشن میں موڑ دیا۔
اس کے بعد رتنول گاؤں سے گزرنے والی مشرقی پیریفیرل ایکسپریس وے پر ہنگامی طور پر اتارا۔
بتایا جا رہا کہ ہنگامی لینڈنگ کے کچھ ہی دیر بعد غازی آباد سے تکنیکی ٹیم مقام پر پہنچی اور ہیلی کاپٹر کی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر روانہ ہو گیا۔