ETV Bharat / state

Hospital Employee Suspended In Bribe Case: نوئیڈا ضلع اسپتال میں علاج کے نام پر رشوت لینے والا ملازم معطل

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 6:09 PM IST

نوئیڈا کے سی ایم ایس ڈاکٹر راجندر کمار نے وارڈ بوائے سنیل کو معطل کر دیا ہے جس پر سیکٹر-44 کے چلیرا میں رہنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر سے سولڈرنگ کے نام پر رقم مانگنے کا الزام ہے۔ مزید کارروائی کے لیے محکمہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ Hospital Employee Suspended In Bribe Case

نوئیڈا ضلع اسپتال میں علاج کے نام پر رشوت  لینے والا ملازم معطل

نوئیڈا:ریاست نوئیڈا ضلع کے ہسپتال میں ایک ملازم کو مریض سے رشوت لینے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ یہ معاملہ تقریباً ایک ہفتہ قبل سیکٹر 30 میں واقع ضلع اسپتال میں پیش آیا تھا۔ جب ایک مریض نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ منیش کمار ورما کے سامنے ہسپتال کے ملازم پر الزام لگایا۔

سی ایم ایس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے تین ڈاکٹروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد ابتدائی انکوائری میں ڈاکٹر کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ وارڈ بوائے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ کو پوچھ گچھ کے لیے تین بار بلایا گیا لیکن وہ اب تک حاضر نہیں ہوا۔

معاملہ کیا ہے:
گزشتہ ہفتے نوئیڈا کے نئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما معائنہ کے لئے ضلع اسپتال پہنچے تھے۔ معائنے کے دوران ششانک دویدی نے وارڈ بوائے پر علاج کے لئے 3000 روپے لینے کا الزام لگایا۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ نے ہسپتال کے عملے کو Paytm کے ذریعے رقم دینے کی بات کہی۔ اس معاملے میں متاثرہ کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم نے معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی۔

برجیش پاٹھک کئی بار دورہ کر چکے ہیں:

آپ کو بتا دیں کہ پچھلے ایک سال کے دوران تقریباً 6 بار نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت برجیش پاٹھک نوئیڈا کے دورے کے دوران ضلع اسپتال کا معائنہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے معائنہ کے دوران کئی بار محکمہ صحت کے افسران کو نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات دی ہیں لیکن اس کے باوجود ضلعی اسپتال کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mystery Over Unknown Body Parts Found سی سی ٹی وی کیمرے کھنگالنے کے باوجود لاش کے ٹکڑے کی شناخت نہیں ہو سکی

مریضوں کو علاج کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ مریضوں کا الزام ہے کہ اس سے پہلے بھی اسپتال میں علاج کے لئے پیسے مانگے جاتے ہیں۔ یہ کھیل اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.