ETV Bharat / state

نوئیڈا:کورونا کے 9 نئے معاملے سامنے آئے

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں آج کورونا کے کل 9 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔جس سے اب ضلع میں کورونا کے مثبت مریضوں کی کل تعداد 302 ہوگئی ہے۔

نوئیڈا:کورونا کے 9 نئے معاملے سامنے آئے
نوئیڈا:کورونا کے 9 نئے معاملے سامنے آئے
author img

By

Published : May 21, 2020, 8:37 PM IST

گوتم بودھ نگر میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کورونا کی بڑھتی تعداد نے لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ آج ضلع میں کل 9 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح مثبت مریضوں کی کل تعداد 302 ہو گئی ہے۔ جبکہ 209 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 88 مریضوں کا علاج جاری ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے جمس اسپتال سے آج 45 رپورٹیں آئیں جن میں ایک مثبت کیس اور 44 منفی رپورٹس ہیں۔ جبکہ این آئی بی سے 21 رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جس میں 2 مثبت اور 19 منفی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔ نیز نجی لیبز سے بھی کورونا کے 6 مثبت رپورٹیں آئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ، آج سیکٹر 81 نوئیڈا میں ایک 36 سالہ شخص کورونا متاثر پایا گیا، جبکہ ناگلہ فیز 2 سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون اور جھنڈ پورہ سیکٹر 11 سے تعلق رکھنے والی 67 سالہ عورت کورونا انفیکشن پائی گئیں ۔ حبیب پور سوٹیانا گریٹر نوئیڈا کا ایک 28 سالہ شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے ، جبکہ نوئیڈا ایکسٹینشن گریٹر نوئیڈا کا 40 سالہ شخص ، ناگلہ فیز 2 کا 29 سالہ شخص، فورٹ کالونی جیور کا 52 سالہ شخص اور دادری کے چولا سے تعلق رکھنے والی ایک 60 سالہ خاتون متاثرہ پائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.