کسان تحریک میں ٹریکٹر پلٹنے سے مرنے والے کسان نوریت سنگھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ریاست اترپردیش کے شہر رام پور کے لیے جار رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔
ریاست اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں پرینکا گاندھی کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔
اس کے بعد پرینکا گاندھی خود گاڑی سے باہر آئیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنی کار کا شیشہ صاف کیا اور اس کے بعد وہ رام پور کے لیے روانہ ہوگئیں۔
گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے، وہ سبھی ان کے قافلے میں شریک ہوگئے۔
مزید پڑھیں : پرینکا گاندھی کے قافلے کی متعدد گاڑیوں میں ٹکر
انہوں نے پرینکا گاندھی کے حق میں نعرے لگائے۔
مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے سبھی کارکنان ریاستی صدر مسٹر اجے کمار للو، قانون ساز پارٹی کی رہنما مسز ارادھنا مونا مشرا سمیت پرینکا گاندھی واڈرا کے قافلے کے ساتھ رام پور روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر میٹروپولیٹن صدر شہاب الدین ،یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر ، تنظیم ان- انچارج للت آوانا ، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر ستیندر شرما ، اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے ممبر دنیش اوانا ، سابق امیدوار راجندر آوانا ، سابق صدر مکیش یادو ، کسان کانگریس کے صدر گوتم آوانا ، سیوندر آوانا ، جتیندر امباوت ، پرمود شرما ، خواتین صدر ایشا شرما ، جنرل سکریٹریوں یتندر شرما ، رضوان چوہدری ، جاوید خان ، یادو ، ہریش یادو ، وکرم چودھری ، جیتو شرما ، دیشانت چودھری ، لیاقت چودھری ، چیرمین گڈو خان وغیرہ شامل تھے۔