ETV Bharat / state

نوئیڈا: وزیر اعلی یوگی کے دورے کے بعد چیف میڈیکل آفیسر کو ہٹایا گیا

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 5:57 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نوئیڈا دورے کے بعد ضلع گوتم بودھ نگر کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) انوراگ بھارگوا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اے پی چترویدی لیں گے۔

noida CMO removed after yogi adityanath's visit
وزیر اعلی یوگی کے دورے کے بعد چیف میڈیکل آفیسر کو ہٹایا گیا

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) انوراگ بھارگوا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اے پی چترویدی لیں گے۔

شہر نوئیڈا کے ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ کے بعد یہ نوئیڈا انتظامیہ کی طرف سے برطرف کیے جانے والا دوسرا ہائی پروفائل معاملہ ہے۔ اس سے پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر نوئیڈا کے دورے کے چند دن بعد بی این سنگھ کو ہٹا دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نوئیڈا کے تنظیمی ڈھانچے سے ناراض تھے اور ایک ویڈیو میں جو منظر عام پر آیا ہے اسے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بھارگوا کو ہٹانے کے احکامات بدھ کی رات دیر گئے جاری کیے گئے تھے۔

بھارگوا کی جگہ جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فیملی ویلفیئر اے پی چتورویدی کو سی ایم او گوتم بودھ نگر کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔

بتا دیں کہ ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں کورونا وائرس کے کیس سب سے زیادہ ہیں۔

بدھ کے روز 10 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد شہر نوئیڈا میں 48 کیسز کے ساتھ ملک میں گرما گرم بحث جاری ہے، جس میں مثبت اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وہیں اتر پردیش میں بھی کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے، ان میں سے سب سے زیادہ 48 معاملات گوتم بدھ نگر یعنی نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے ہیں۔

ایک حکم میں اتر پردیش کے پرنسپل سکریٹری امت موہن پرساد نے کہا کہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسیز کیڈر کے جوائنٹ ڈائریکٹر گریڈ کے میڈیکل ڈائریکٹر اے پی چترودی کو فوری طور پر گوتم بدھ نگر کا سی ایم او مقرر کیا گیا ہے۔

وہ انوراگ بھارگوا کی جگہ لیں گے جو اب گوتم بدھ نگر کے نامزد نوڈل آفیسر نریندر بھوشن (چیف ایگزیکٹو آفیسر، گریٹر نوئیڈا، گوتم بدھ نگر) کے ساتھ کام کریں گے۔ نیز، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارگوا فوری طور پر اپنا چارج اے پی چتورویدی کے حوالے کر دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.