ETV Bharat / state

نوئیڈا اتھارٹی نے بلڈرز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا

نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے گروپ ہاؤسنگ پراجیکٹس سے متعلق ایک میٹنگ طلب کی جس میں بلڈرز مہاگن گروپ، پرتیک، آر جی ریذیڈنسی، اے ٹی ایس، سپر ٹیک، سنشائن، انفرا ویل پرائیویٹ لمیٹڈ اور پرفیکٹ پروپ بلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔

نوئیڈا اتھارٹی نے بلڈرزکےخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 9:33 PM IST

اترپردیش، نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری آئی اے ایس نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ریتو مہیشوری نے اپارٹمنٹ اونرز ایسوسی ایشن کو سوسائٹی منتقل نہ کرنے اور آئی ایف ایم ایس کی رقم ادا نہ کرنے پر بلڈروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان دونوں صورتوں میں بلڈرز کو 30 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ بصورت دیگر ان کی سوسائٹیوں میں فروخت نہ ہونے والے فلیٹس کو سیل کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن سوسائٹیوں میں سیور ٹریٹمنٹ پلانٹس فعال نہیں پائے جاتے ہیں ان کے سیل دفاتر اور کلب ہاؤسز سیل کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دیوبند: محکمۂ بجلی کی جانب سے ایک صارف کو 60 لاکھ 84 ہزار روپیے کا بل

نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے گروپ ہاؤسنگ پراجیکٹس سے متعلق ایک میٹنگ طلب کی جس میں بلڈرز مہاگن گروپ ، پرتیک ، آر جی ریذیڈنسی ، اے ٹی ایس ، سپر ٹیک ، سنشائن ، انفرا ویل پرائیویٹ لمیٹڈ اور پرفیکٹ پروپ بلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔

میٹنگ میں سی ای او نے کہا کہ اگر سوسائٹی میں پرموٹر AOA کی تشکیل کے باوجود مشترکہ علاقوں اور سہولیات کو منتقل نہیں کرتے ہیں تو کارروائی کی جائے گی۔سی ای او نے افسروں کو حکم دیا کہ وہ بلڈر کے ساتھ بات چیت کریں اور 30 ​​ستمبر سے پہلے منتقلی کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.