اتر پردیش میں آئندہ چند ماہ میں اسمبلی انتخاب ہونے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔
نوئیڈا دیہی ضلع کے سماجوادی پارٹی کے صدر مہیندر یادو اور ضلع جنرل سکریٹری راگھویندر دوبے نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ سیکٹر 12 میں واقع پارٹی دفتر میں دیویندر گرجر کو نوئیڈا اسمبلی حلقہ کے صدر کے طور پر منتخب کیا ۔اور نامزدگی کا خط بھی ان کے حوالہ کیا۔
ایس پی کارکنان نے دیویندر گرجر کا پھولوں کے ہار سے استقبال کیا۔ پرتھالا خنجر پور کے رہنے والے ارون یادو کو مذکورہ حلقہ کا جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ وہ پارٹی کے سینئر کارکن ہیں۔
نوئیڈا کے سماجوادی پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری اور ترجمان راگھویندر دوبے کا کہنا ہے کہ مورنا گاؤں کے رہنے والے دیویندر گرجر پارٹی کے ایک پرانے اور فعال کارکن ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی میں کئی اہم عہدوں پر بھی وہ فائز رہ چکے ہیں۔
اس موقع پر ضلع صدر مہندر یادو نے کہا کہ فعال کارکنوں کو ذمہ داری دی جارہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ دیویندر گرجر اور ارون یادو سماجودی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی پالیسیز کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں گے۔
مزیدپڑھیں:محمد نوشاد کو سماجوادی پارٹی یوتھ بریگیڈ کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا گیا
اس موقع پر سینئر لیڈردیویندر آوانا، ستپال یادو، نائب صدر پھولسنگھ نمبردار، نریندر شرما، نائب صدر محمد تسلیم، چرن سنگھ راجپوت، وکی تنور سمیت سماجوادی پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔