ETV Bharat / state

نوئیڈا: ویکسین کے دوسرے ڈوز کے لیے سنیچر کا دن مختص - نوئیڈا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما

نوئیڈا میں سنیچر کا دن ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے والوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دوسری خوراک لینے والوں کو قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔

دوسرے ڈوز کے لیے سنیچر کا دن مختص
دوسرے ڈوز کے لیے سنیچر کا دن مختص
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 7:40 PM IST

کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرنے والوں کو اب قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ انتظامیہ نے ہفتے میں ایک دن یعنی سنیچر کا دن سیکنڈ ڈوز کے لیے مختص کر دیا ہے۔

دوسرے ڈوز کے لیے سنیچر کا دن مختص

اتر پردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں نوئیڈا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے یہ معلومات دی۔

میڈیکل اینڈ ہلیتھ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری امِت موہن پرساد کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم او نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لینا ضروری ہے اس کے بعد ہی قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ لہٰذا حکومت کی توجہ اس بات پر ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ جلد از جلد دوسری خوراک حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتہ(سنیچر) کو صرف اُن لوگوں کو ویکسین دی جائے جو دوسری خوراک کے اہل ہوں۔

یہاں صبح 9 بجے سے صبح 11 بجے تک اُن لوگوں کو دوسرا ڈوز دیا جائے گا جو سلاٹ بُک کروا کر آئیں گے۔ اس کے بعد ان لوگوں کو ویکسین لگائے جائے گی جو براہ راست ویکسینیشن سینٹرز آئیں گے۔

ضلع گوتم بودھ نگر کے نوئیڈا میں اب تک 17 لاکھ 53 ہزار افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ اس میں ویکسین کی پہلی خوراک 14 لاکھ 17 ہزار لوگوں کو دی گئی ہے اور دوسری خوراک 3 لاکھ 36 ہزار لوگ سیکنڈ ڈوز لے چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.