ETV Bharat / state

نوئیڈا: عآپ اور پولیس کے درمیان دھکا مکی، متعد کارکنان گرفتار - عام آدمی پارٹی

نوئیڈا میں عآپ کارکنان اترپردیش حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔

Noida: AAP, police clash, several workers arrested
نوئیڈا: عآپ اور پولیس کے درمیان دھکا مکی، متعد کارکنان گرفتار
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 5:36 PM IST

اترپردیش میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، لگاتار مجرمانہ واقعات اور ہلاکتوں کے خلاف عام آدمی پارٹی (عآپ)کے کارکنان حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر جارہے تھے۔ اس سے پہلے ہی پولیس نے نوئیڈا سیکٹر 18 میں پارٹی کارکنوں کو روک دیا اور دھکا مکی کرتے ہوئے حراست میں لے کر انھیں تھانہ سیکٹر 20 میں بند کردیا۔

نوئیڈا: عآپ اور پولیس کے درمیان دھکا مکی، متعد کارکنان گرفتار

عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر جدون نے نوئیڈا پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے خواتین کو دھکا دیا۔ یہ خواتین عآپ کی کارکن اور اہلکار نہیں ہیں۔ پارٹی کے بہت سے کارکن اپنی گاڑیوں اور کاروں میں بیٹھے تھے۔ پولیس کے ذریعہ ان کے کنبہ کے افراد کو بھی مارا پیٹا گیا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔

بھوپندر جدون نے بتایا کہ نوئیڈا پولیس افسران اور جوانوں نے ان لوگوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ پارلیمانی اور جمہوری انداز میں مظاہرہ اور دھرنا جاری تھا۔ حکومتی پالیسیوں اور جرائم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا حق اور اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوئیڈا پولیس کا کردار انتہائی قابل مذمت اور منفی تھا۔ پولیس کا کام ہم سے بات کرنا اور ہم سے میمورنڈم لینا ہے۔ اگر ہم قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہمیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ لیکن پولیس افسران نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ ہم پولیس کمشنر آلوک کمار سنگھ سے ملاقات کریں گے اور اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.