آگرہ لیدر انڈسٹری کی جانب سے رواں ماہ 8 نومبر کو سالانہ تجارتی میلہ منعقد کیا جا رہا ہے، یہ میلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ تاہم میلے میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی عمل معطل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے اس تجارتی میلے کا افتتاح کریں گے۔ میلے میں فٹ ویئر اور مینیجمنٹ طلبا کو تکنیکی سیشنز میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
تاہم، آگرہ کے فُٹ ویئر صنعت سے وابستہ افراد نے پاکستان بزنس کے بائیکاٹ کے اس اقدام پر نکتہ چینی کی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ تجارتی میلے کو سیاست نہیں کرنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان دنیا بھر میں چمڑے کے کاروبار کے لیے مشہور ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں چمڑے سے بنے مصنوعات برآمد کرتا ہے۔
پاکستان ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری ایک اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھارت کو 383 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کرتا ہے جس میں چمڑے کی بنی اشیا 13.7 ملین ڈالر ہے۔