ETV Bharat / state

UP Madarsa Board: مدارس کا نظام بہتر بنانے کے لئے فنڈز کی قلت نہیں، قمر علی - یوپی عربی فارسی مدرسہ بورڈ کے رکن نے بارہ بنکی کا دورہ کیا

بارہ بنکی پہونچے قمرعلی نے سب سے پہلے مدارس کے منتظمین اورضلع اقلیتی بہبود کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی. میٹنگ کے بعد انہوں نے مدارس منتظمین سے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ صحافیوں سے بات چیت میں قمرعلی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت اقلیتوں کی تعلیم کو لے کر سنجیدہ ہے، اس کے لئے مختلف کوششوں سے کافی سدھار لایا گیا ہے. انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے بجٹ کی کمی نہیں ہے۔ A member of UP Arabic Persian Madrasa Board visited Bara Banki

قمر علی
قمر علی
author img

By

Published : Mar 27, 2022, 1:09 PM IST

آئندہ تعلیمی سیشن سے مدارس کے نظامِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے ریاستی عربی فارسی مدرسہ بورڈ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اس کے پیش نظر بورڈ کے رکن ضلع کا دورہ کر کے مدارس کے منتظمین سے تمام مسائل پر تبادلہ خیال کررہےہیں۔ اس ضمن میں مدرسہ بورڈ کے رکن قمر علی نے ہفتہ کو بارہ بنکی کا دورہ کیا اور مدارس منتظمین سے مسائل سے واقفیت حاصل کرکے اسے ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ A member of UP Arabic Persian Madrasa Board visited Bara Banki

مدارس کا نظام بہتر بنانے کے لئے فنڈز کی قلت نہیں، قمر علی

سہ پہر 4 بجے بارہ بنکی پہونچے قمر علی نے سب سے پہلے مدارس منتظمین اور ضلع اقلیتی بہبود کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی. میٹنگ کے بعد انہوں نے مدارس منتظمین سے مسائل کے تعلق سے واقفیت حاصل کی۔ صحافیوں سے بات چیت میں قمر علی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت اقلیتوں کی تعلیم کو لے کر سنجیدہ ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے بجٹ کی کمی نہیں ہے۔

حکومت ہر برس اس کے بجٹ میں 12 فیصدی کا اضافہ کرتی ہے. انہوں نے بتایا کہ مدارس میں تمام مضامین کے لئے اساتذہ کی تقرری کی جائے گی۔ اس کے لئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مدارس میں بچے نہیں ہیں اور اساتذہ زیادہ ہیں. کچھ ادارے ایسے ہیں جہاں طلباء زیادہ ہیں لیکن اساتذہ کم ہیں ایسی صورتحال میں ہم نے ٹیچرس کے تبادلے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.