ETV Bharat / state

کورونا کی خطرناک صورت حال: لاشیں جلانیں کے لیے جگہ تک میسر نہیں

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس خطرناک صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ گھاٹوں پر لاشیں جلانیں کے لیے جگہ تک نہیں مل رہی ہے۔ یہاں جگہ نہیں ملنے سے ایک کنبے کو لاش کی آخری رسومات کی ادائیگی چبوترے پر ہی کرنی پڑی۔

no place found for dead body cremation at bhainsa kund baikunth dham
گھاٹوں پر لاشیں جلانیں کے لیے جگہ تک نہیں مل رہی ہے
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 12:06 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ کے بھینسا کنڈ اور گلال گھاٹ کی حالت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ لکھنؤ میں نگر نگم اور ضلع انتظامیہ بھلے ہی بڑی تعداد میں پلیٹ فارم بنائے جانے کی بات کہہ رہی ہے، لیکن یہاں لوگوں کو لاش جلانے کے لیے جگہ تک نہیں مل رہی ہے۔

جمعرات کے روز جب لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے گھاٹ پہنچے ایک کنبےکو جگہ نہیں ملی تو انہوں نے گھاٹ پر بیٹھنے کے لیے بنے ٹن شیڈ کے نیچے ہی لاش جلا دی۔ جس سے لاش کے ساتھ پورا ٹن شیڈ بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ حالات اس قدر ابتر ہیں کہ گھاٹوں پر لاش جلانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

حج 2021: عازمین کے لیے کورونا کا ٹیکہ لینا لازمی

لکھنؤ کے سٹی کمشنر اجے دویدی نے دیر رات لکھنؤ کے بھینسا کنڈ و گلال گھاٹ پر 108 لاشوں کے پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔ لکھنؤ کے سٹی کمشنر اجے دویدی نے بتایا کہ 67 لاشوں کی آخری رسومات بھینسا کنڈ میں کیا جا رہا ہے، جبکہ 41 لاشوں کی آخری رسومات گلال گھاٹ پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھاٹوں پر لکڑیوں کا انتظام کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.