ETV Bharat / state

Congress Campaign in Rampur: 'اترپردیش میں کانگریس کے بغیر کسی کی حکومت نہیں بن سکتی' - رامپور کی خبریں

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل All India Congress Committee Minority Cell کے قومی صدر اور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے رامپور کے چمروہ اسمبلی حلقہ پہنچ کرعوام سے کانگریس کے حق میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل Imran Pratapgarhi Appealed to Vote for Congress کی۔

اترپردیش میں کانگریس کے بغیر کسی کی حکومت نہیں بن سکتی

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 8:39 PM IST

کانگریس اقلیتی سیل کے قومی صدر اور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی آج رامپور پہنچے جہاں انہوں چمروہ اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے ووٹ سے طے کرنا ہے You have to Decide by Your Vote کہ لکھنؤ سے لیکر دہلی تک گدی پر گاندھی کو ماننے والے بیٹھیں گے یا گوڈسے کو ماننے والے۔ Those who believe in Gandhi or Those who Believe in Godse انہوں نے کانگریس امیدوار یوسف علی کو ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

اترپردیش میں کانگریس کے بغیر کسی کی حکومت نہیں بن سکتی

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل کے قومی صدر اور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے رامپور کے چمروہ اسمبلی حلقہ پہنچ کر عوام سے کانگریس کے حق میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 'میرا آپ تمام لوگوں سے جذباتی رشتہ ہے۔ آپ میرے نظمیں اور شاعری سنتے ہیں۔ آج میں آپ کے درمیان ووٹ مانگنے آیا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین بدلنے والی بی جے پی حکومت کا مقابلہ صرف کانگریس کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں متعد ایسے معاملے آئے جہاں کمزوروں اور اقلیتوں کو ہراساں کیا گیا۔ چاہیں این آر سی کے مظاہروں کا معاملہ ہو یہاں دلت بہنوں کے ساتھ جنسی واقعات کا معاملہ ہو، کوئی نہیں آیا نکل کر، اکھلیش یادو بھی نہیں آئے کبھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ صرف راہل گاندھی آئے۔ پرینکا گاندھی آئیں۔

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ہی ملک ترقی کی راہ چل سکتا ہے۔ اس موقع پر چمروہ اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار یوسف علی کی حمایت میں بولتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ یہ آپ کو اپنے ووٹ سے طے کرنا ہے کہ آپ موجودہ انتخابات میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ماننے والوں کو حکومت کے تخت پر بٹھائیں گے یا گوڈسے کے ماننے والوں کو اقتدار میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو ہونے والی دوسرے مرحلے کی پولنگ میں زیاد کانگریس کے حق میں ووٹ کریں کیونکہ کانگریس کے بغیر کسی کی حکومت بننے والی نہیں ہے۔

اس دوران عمران پرتاپ گڑھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں تبدیلی کے لئے لوگ کانگریس کو متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.