ETV Bharat / state

مئو میں کورونا کا ایک بھی پازیٹیو مریض نہیں - کورونا وائرس سے متاثر ایک بھی مریض نہیں

اترپردیش کے ضلع مئو میں فی الحال راحت کی خبر ہے کیونکہ یہاں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ایک بھی مریض نہیں پایا گیا ہے۔

ضلع مئو میں کورونا کا ایک بھی پازیٹیو مریض نہیں

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 2:54 PM IST

حالانکہ اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے مشتبہ افراد کی ابتدائی طبی جانچ کا کام متواتر جاری ہے۔ مئو کے ضلع اسپتال سمیت سبھی سرکاری اسپتالوں میں انفرا ریڈ تھرمل اسکینر کی مدد لی جا رہی ہے۔

باہر سے جو لوگ ضلع میں داخل ہو رہے ہیں انھیں طبی جانچ کے بعد ہی گھر جانے دیا جارہا ہے، اسی وجہ سے اسپتالوں کے باہر دیگر اضلاع سے آئے لوگوں کی کافی لمبی قطار دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ضلع مئو میں کورونا کا ایک بھی پازیٹیو مریض نہیں

ابتدائی جانچ کے دوران اگر کسی بھی شخص میں کورونا کی کوئی بھی علامت پائی جاتی ہے تو اسے کورنٹائن کر مزید علاج کے لیے مخصوص وارڈ میں ریفر کردیا جاتا ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ اسپتال عملہ و ڈاکٹر ہر آنے والے کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے احتیاط برتنے کے طریقے بتا رہے ہیں۔

وہیں پولس بھی عام آدمی کو لاک ڈاؤن پر عمل پیرا کرنے کے لیے بضد ہے۔ ضلع مئو میں قائم کیے گئے کورنٹائن سینٹر میں باہر سے آنے والے افراد کو پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.