ETV Bharat / state

BJP leader Samrat Chaudhary : نتیش حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرے، سمراٹ چودھری

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 5:18 PM IST

بہار سے بی جے پی کے سینیئر رہنما سمراٹ چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور ہم پوری مضبوطی کے ساتھ حکومت کے سامنے مسائل رکھیں گے۔

سمراٹ چودھری
سمراٹ چودھری
سمراٹ چودھری

پٹنہ:بہار قانون ساز کونسل میں آج اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب کونسل میں حزب مخالف لیڈر سمراٹ چودھری نے سوال و جواب کے درمیان نتیش حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جو نتیش جی نوکری سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں وہ این ڈی اے اتحاد حکومت میں وضع کیے ہوئے ہیں، تیجسوی یادو جی نے کہا کہ تھا کہ حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے قلم سے دس لاکھ نوکری دیں گے، وہ اب تک کیوں نہیں کیا گیا ہے، آج بہار کا ایک ایک نوجوان وزیر اعلیٰ سے جاننا چاہتا ہے کہ کب تک این ڈی اے اتحاد کے وقت منظور شدہ منصوبے کے سہارے کام کریں گے۔ اس حکومت کا اپنا بھی کوئی ویژن ہے یا نہیں؟

سمراٹ چودھری کے مذکورہ بیان کے بعد ایوان کے اندر موجود راجد و جدیو کے اراکین نے زبردست ہنگامہ کیا، بھاجپا لیڈران نے بھی حکومت کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے جواب طلب کیا کہ انہیں آج بتانا ہوگا کہ آخر بہار کرائم کے معاملے میں اچانک سے کیسے بڑھ گیا؟ ہوم گارڈ کے جوانوں کی ویکنسی 28 ہزار ہے ان میں سے صرف 14 ہزار کی ہی بحالی ہوئی باقی 14 ہزار کی بحالی کیوں نہیں ہوئی؟ بہار میں اس وقت دو لاکھ سے زائد ایس ٹی ای ٹی اساتذہ امیدوار بھٹک رہے ہیں، ان کی بحالی کب تک ہوگی؟ آج بہار کا ہر نوجوان طلباء اپنے مستقبل کے لئے فکرمند نظر آ رہا ہے مگر حکومت کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہے.

سمراٹ چودھری نے ایوان کے اندر راجد کے لیڈران سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کہتے تھے کہ حکومت میں آتے ہی بہار کا کایا پلٹ دیں گے، اساتذہ اور بے روزگاروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، کسانوں کے مسائل حل ہوں گے، حکومت میں شامل ہوئے چھ مہینے سے زیادہ کا وقت ہو گیا آخر یہ سب وعدے کب پورے ہوں گے؟ سمراٹ چودھری باہر نکلنے کے بعد میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور ہم پوری مضبوطی کے ساتھ حکومت کے سامنے مسائل رکھیں گے. جہاں جہاں حکومت صرف وعدے اور لفاظی سے کام لے رہی ہے ہم اس پر نکیل کسیں گے تاکہ عوام کے حق میں حکومت بہتر کام کر سکے۔
مزید پڑھیں:BJP Attack on CM Nitish Kumar بہار اسمبلی میں بی جے پی کا ہنگامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.