اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعرات کے روز مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری Union Minister Nitin Gadkari نے 101 کلومیٹر لمبی 755 کروڑ روپے کی تین اسکیمز کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس دوران نتن گٹکری نے دہلی سے دہرادون گرین کوریڈور پر ایک طویل ہائی Gadkari lays foundation of Highway projects بنانے کا اعلان کیا، نتن گڈکری نے تقریر کے دوران اسٹیج سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2022 میں اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو میں اتر پردیش کی ترقی کیلئے پانچ لاکھ کروڑ روپے دوں گا ساتھ ہی اترپردیش کی سڑکوں کو امریکہ کی سڑکیں جیسی بنا دوں گا۔
مزید پڑھیں:
نتن گڈکری کے پروگرام میں پہنچے گنے کے وزیر سوریش رانا نے بھی مظفر نگر 2013 کے فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے اکھلیش یادو پر نشانہ سادھا۔