ریاست اترپردیش میں ضلع پرتاپگڑھ کے تھانہ فتن پور کے نو پولیس اہلکاروں کی کورونا پازیٹیو رپورٹ آنے سے کل پازیٹیو کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک دس پازیٹیو کی موت ہوچکی ہے، تاہم چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستو نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل اسی تھانہ کے ایک کانسٹبل کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے سبب تھانہ کے سبھی پولیس اہلکاروں کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو موصول رپورٹ میں سات کانسٹبل و دو فالور سمیت نو لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
اسی طرح پرتاپگڑھ کل پازیٹیو 192 ہے، جس میں 122 صحتیاب ہو چکے ہیں، 60 پازیٹیو زیر علاج ہیں۔
ابھی تک دس پازیٹیو کی موت ہو چکی ہے، پازیٹیو سبھی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے کووڈ-19 ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 51160 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔