لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکوت لکھنؤ میں گذشتہ 24گھنٹوں سے ہورہی لگاتار بارش کے دوران جمعہ کی علی الصبح کینٹ میں واقع دلخش علاقے میں ایک زیر تعمیر دیوار کے منہدم ہونے سے ان کے نیچے دب کر 9افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 2افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے کے سبھی مہلوکین ضلع جھانسی کے پچوارا گاؤں کے ہیں۔Wall collapse in Lucknow
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لکھنؤ کے ڈی ایم سوریہ پال گنگوار نے موقع واردات پر پہنچ کر راحت رسانی کے کاموں کاجائزہ لیا۔ گنگوار نے بتایا کہ یہ حادثہ لگاتار ہورہ بارش کی وجہ سے پیش آیا۔اور رات تقریبا 3بجے زیر تعمیر دیوار منہدم ہوگئی اور اس کی زد میں آنے سے 9افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 2افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
اسپتال سے موصول اطلاع کے مطابق متوفین میں تین مرد، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ سبھی مہلوکین اور زخمیوں کی شناخت ضلع جھانسی میں بنگرا بلاک کے پچوارا گاؤں کے مکینوں کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ یہ سبھی یومیہ مزدور ہیں۔مہلوکین میں پردیپ(28)،ریشما(25)پردیپ کی بیوی، نینابنت پردیپ(01)،دھرمیندر(28)، چندا بیوی دھرمیندر(25)،دھرمیندر کا ایک سال اور دو سال کے دو بچے، پپو(50)، مانکنور دیوی(45)بیوی پپو شامل ہیں۔ زخمیوں میں متوفی پپو کا 18سال کا بیٹا گولو اورراگھویندر ولد کرن(20)شامل ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فورا راحت رسانی کا کام شروع کرنے اور زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو وزیر اعلی نے راحت فنڈ سے چار چار لاکھ روپئے مالی تعاون کے طور پر دینے کا اعلان کیا گیاہے۔ جھانسی کے ڈی ایم روندر کمار نے بتایا کہ مہلوکین اورع زخمیوں کے اہل خانہ کو تعاون فراہم کرانے کے لئے محکمہ ریونیو کی ٹیم پچوارا گاوں کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: A Minor Died in Raebareli رائے بریلی میں کچا مکان منہدم، نابالغ کی موت
یو این آئی