ETV Bharat / state

Conversion in Muzaffarnagar مسلم خاندان کے نو افراد نے ہندو مذہب اختیار کیا

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 11:36 AM IST

Updated : Nov 9, 2022, 11:55 AM IST

اترپردیش میں ایک بار پھر مذہب تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مظفر نگر میں ایک مسلم خاندان کے 9 افراد نے سناتن دھرم کے رسم و رواج کو اپناتے ہوئے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ Nine Members of A Family Converted to Hindu Religion in Muzaffarnagar

مسلم خاندان کے 9 افراد کے ہندو مذہب میں واپس آنے کا اعلان

مظفر نگر: اترپردیش میں مذہب تبدیلی مخالف قانون بننے کے بعد مذہب تبدیلی کرنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ اسی درمیان مظفر نگر میں ایک بار پھر ایک مسلم خاندان کے 9 افراد نے سناتن دھرم کے رسم و رواج کو اپناتے ہوئے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ سہارنپور کے رہنے والے ان کے آباؤ اجداد نے تقریباً ڈیڑھ سو سال قبل مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کیا تھا۔ ان لوگوں نے کہا کہ 'اسلام کی کٹر وادی سوچ' سے پریشان ہوکر خاندان کے 9 افراد نے آج پھر سے اپنے ہندو مذہب میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ Nine Members of A Family Converted to Hindu Religion in Muzaffarnagar Uttar Pradesh

غور طلب ہے کہ یشور مہاراج نے اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے بگھرا بلاک میں واقع یوگا سادھنا آشرم میں سہارنپور کے رہنے والے ایک خاندان کے 9 افراد کو ہندو مذہب قبول کروایا۔ اس کے بعد خاندان کے تمام افراد کو گنگاجل دیتے ہوئے، گلے میں جنیو ڈال کر اور گایتری منتر کا جاپ کرتے ہوئے اس خاندان کی ہندو مذہب میں شامل کیا۔ Conversion in Muzaffarnagar

یہ بھی پڑھیں:Mass Conversion میرٹھ میں عیسائی مشنری پر لالچ دیکر مذہب تبدیل کرنے کا الزام

یوگ سادھنا آشرم کے بانی یشور مہاراج نے بتایا کہ 'آج جو خاندان اپنے ہندو مذہب میں 'واپس' آیا ہے وہ سہارنپور ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس خاندان کے آباؤ اجداد کا تعلق سینی برادری سے ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو سال قبل مسلمانوں نے لالچ کی بنیاد پر ان کو اسلام قبول کرا دیا تھا، آج نو افراد نے ہندو مذہب میں واپسی کر لی ہے۔'

Last Updated : Nov 9, 2022, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.