اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں آج صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لکھنؤ-الہ آباد ہائی وے پر یہ یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ سبھی افراد راجستھان سے اپنے آبائی وطن بہار جارہے تھے لیکن آج صبح ضلع پرتاپ گڑھ کے نواب گنج تھانہ کے علاقے واجد پور کے پاس ان کی اسکارپیو گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔
لکھنؤہائی وے پر پیش آئے حادثہ میں ٹرک ڈرائیوربال بال بچ گیا جبکہ اسکارپیو گاڑی میں سوار نو لوگوں کی موت واقع ہوگئی، یہ سبھی لوگ راجستھان میں کام کیا کرتے تھے اور اپنی نجی اسکارپیو گاڑی سے اپنے گھر بہار جارہے تھے۔
اس حادثے میں چار مرد، دوبچے اور تین خواتین شامل ہیں، متعلقہ اہلکاروں نے کڑی مشقت کے بعد ان کی لاشیں گاڑی سے باہر نکالی ہیں۔
پولیس فی الحال ان کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آج صبح 6 بجے علاقے میں تیز بارش ہورہی تھی جس کے سبب اسکارپیو ڈرائیور گاڑی کی رفتار پر قابو نہ کرسکا اور گاڑی سامنے سے آرہی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
واقعہ کے بعد ہائی وے پر کافی وقت تک جام لگا رہا، پولیس نے جے سی بی مشین کے ذریعہ روڈ پر سے گاڑیوں کر ہٹایا اور راستے کو دوبارہ بحال کیا گیا۔
حادثہ کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا۔