نوئیڈا: کوتوالی دادری پولیس کے مطابق معلومات کی بنیاد پر نائیجیریا کے رہائشی ویلنٹین اوسوٹا کو تھانہ ایریا کے اوماکس پام گرین سوسائٹی کے مکان نمبر B-CPA 701 سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا پاسپورٹ 9 دسمبر 2017 اور ویزا 10 مئی 2013 کو ختم ہوا۔ اس طرح وہ ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
گوتم بدھ نگر: تین گاڑی چور گرفتار
اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دہلی میں نائجیریا کے سفارت خانے کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ کوتوالی انچارج نے بتایا کہ ملزم اتنے عرصے تک گریٹر نوئیڈا میں رہنے کے دوران کیا کر رہا تھا اور وہ کس کے ساتھ رابطے میں تھا ، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔