اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے مابین لڑائی میں باپ نے اپنی تین ماہ کی بچی کو پٹخ پٹخ کر ہلاک کیا اور پھر بچی کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔
بچی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے ٹیکلن کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریش چندر کے بتایا 'ایکوٹیک 3 پولیس اسٹیشن کے تحت امپییریا ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک نائیجیریائی جوڑا رہائش پذیر ہے۔ نائیجیریا کی خاتون نے پولیس کو فون کیا اور بتایا کہ اس کا شوہر اس پر حملہ کر رہا ہے۔ جب پولیس خاتون کے شکایت کے بعد موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے پہلے اس کی تین ماہ کی بیٹی کو ہلاک کر دیا اور پھر اسے عمارت کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا، جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی'۔
یہ بھی پڑھیے
چار بجے تک کی اہم خبریں
بھارت۔ چین کے درمیان کشیدگی، تین جوان ہلاک
ہریش چندر نے بتایا 'اس خاتون کی شکایت کے بعد اس کے شوہر ٹیکلن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔