ETV Bharat / state

سی اے اے احتجاج: ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو انصاف کی امید - میرٹھ میں پیش آئے تشدد کے واقعات

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران دسمبر 2019 میں میرٹھ میں پیش آئے تشدد کے واقعات میں گولی لگنے سے پانچ افراد کی جان گئی تھی۔ ڈیڑھ سال بعد انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں جانچ شروع کرتے ہوئے بیانات درج کرنے کی شروعات کی ہے۔

سی اے اے احتجاج: مہلوک کے اہلخانہ کو انصاف کی امید

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 10:47 PM IST

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران میرٹھ میں بھی کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے، جن میں پولیس اور عوام کے درمیان تصادم میں گولی لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سی اے اے احتجاج: مہلوک کے اہلخانہ کو انصاف کی امید

پولیس پر الزام ہے کہ ہنگامے اور پتھراؤ کے دوران پولیس نے لوگوں پر فائرنگ کی تھی، جس میں پانچ افراد کی جان گئی تھی۔ ان معاملوں میں پولیس نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ تک درج نہیں کیا تھا، بعد میں جمعیت علماء اور انسانی حقوق کمیشن جیسی سماجی ملّی تنظیموں کی پیش رفت سے اس معاملے میں عرضی داخل کی گئی۔

عرضی داخل کرنے کے قریب ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد اب انسانی حقوق کمیشن کی ایک ٹیم نے اس معاملے میں جانچ شروع کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور متاثرین کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران کے بھی بیانات درج کرانے کے لئے میرٹھ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: Drugs Party Case: آرین خان 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیڑھ سال بعد ہی صحیح انسانی حقوق کمیشن کی اس جانب پیش رفت سے ہلاک شدگان کے اہل خانہ میں انصاف کی امید جاگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.