ETV Bharat / state

نیوز چینل کی خبر کو دارالعلوم دیوبند نے کیا خارج

ہندی کے ایک مشہور نیوز چینل کے ذریعہ کورونا وائرس پھیلنے کے لیے تبلیغی مرکز حضرت نظام الدین کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی خبر پر دارالعلوم دیوبند کے ذمہ داران نے سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے اس کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 7:18 AM IST

نیوز چینل کی خبر کو دارالعلوم دیوبند نے کیا خارج
نیوز چینل کی خبر کو دارالعلوم دیوبند نے کیا خارج

دارالعلوم دیوبند نے چینل کی اس رپورٹنگ کو غیر ذمہ دارانہ بتایا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ مذکورہ چینل کے خلاف کارروائی کرے، کیونکہ دارالعلوم دیوبند، دیوبند، سہارنپور اور اطراف کے علاقہ میں کہیں بھی کوئی کورونا سے متاثرہ نہیں ہے۔ یہاں مسلسل محکمہ صحت کی ٹیم لگی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود چینل نے نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس قسم کی خبر چلائی ہے اور کورونا پھیلنے کا سبب دہلی کے تبلیغی جماعت کے مرکز اور دارالعلوم دیوبند کو بتایا جو سراسر جھوٹ اور افواہ ہے۔

ہندی نیوز چینل کے ذریعہ کورونا وائرس کا معاملہ دارالعلوم دیوبند میں پائے جانے کی خبر پر یہاں دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے دارالعلوم دیوبند کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات بالکل غلط ہے، دارالعلوم دیوبند میں بھی، شہر دیوبند اور ضلع سہارنپور میں کہیں کوئی کورونا کا مریض ابھی تک نہیں پایا گیاہے، سی ایم او، ڈی ایم ،نوڈل آفیسر اس سلسلہ میں بتاسکتے ہیں۔یہ خبر سراسر جھوٹی ہے اور افواہ ہے، اس کی تصدیق نہیں ہے، اگر انہیں یہ خبر چلانی ہی تھی تو پہلے نوڈل آفیسر یا سی ایم او کی بائٹ لینی چاہئے،بغیر کسی تصدیق کے یہ خبر چلانا میں سمجھتا یہ بہت بڑا جرم ہے، افواہ پھیلانے کے جرم میں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔'

انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند میں جس قدر احتیاط سے ہم بچوں کو رکھتے سکتے ہیں اتنی احتیاط سے رکھ رہے ہیں اور محکمہ صحت اور حکومت کی گائیڈ لائن کو جتنا فالو کرسکتے ہیں اتنا فالو کررہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.