ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ صبح تقریبا نو بجے کھتولی علاقے کے گنگ نہر کی چودھری چرن سنگھ کانورڈ پٹری شاہراہ پر گاؤں بواڈا کے نزدیک نہر میں ایک اسکارپیو کار گرنے کی اطلاع ملی ۔
اس پر کوتوالی انچار ج ہسرن شرما پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور تیراکوں و کرین کی مدد سے کار کو گنگ نہر سے باہر نکالا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کار سے تین افراد کی لاش ملی ہے جن کی شناخت اکشے ، پردیپ اور روی کے طور پر ہوئی ہے۔
تینوں سونی پت(ہریانہ) کے گاؤں بھینسوال کے رہنےوالے ہیں۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔