ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں عالمی وباء کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بیچ غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی، روز مرہ کی زندگی بھی شدید مشکلات سے دوچار ہو کر کر گزر رہی تھی۔
ایسے پریشانی میں قرض دینے کے نام پر کچھ نام نہاد فراڈ کمپنیز بھی متحرک ہوگئی، اور غریب عوام کی گاڑھی کمائی کو قرض کے نام پر لیکر فرار ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بنارس کے سِگرا تھانے میں سینکڑوں خواتین گرین فیلڈ مائی کو فائننس کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے پہنچی۔
بنارس کے رہنے والے کنچن سروج نے بتایا کہ گرین فیلڈ مائیکو فائننس کمپنی نے ان کو فون کیا تھا اور کہا تھا کہ 38 سو روپے جمع کرنے پر ایک لاکھ کا قرض فراہم کردیا جائے گا، جسے بعد میں ادا کرنا ہو گا۔
انہوں نے اس لالچ میں 38 سو روپے گرین فیلڈ کمپنی کو دے تو دیا، لیکن ایک لاکھ روپے قرض نہیں ملا اور آخر وقت میں معلوم ہوا کہ کمپنی کے مالکان اور ملازمین فرار ہوگئے ہیں۔
اس طرح سے بنارس میں 140 افراد اس کمپنی کو38 سو روپے دے چکے ہیں جو انتہائی غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے بنارس کے سِگرا تھانے میں کمپنی کے مالکان کے نام ایف آئی آر درج کرایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے رقم واپس کیا جائے۔