علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دماغین کے لیبل کے نئے ڈیزائن کو متعارف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی شکل میں تیار شدہ پیکیجنگ بھی مصنوعات کی اعلیٰ کوالٹی کی طرح ہی ضروری ہے کیوں کہ یہ مارکیٹنگ اور مواصلات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
دماغین، جو آملہ، سانکا ہولی، برہمی بوٹی اور جا دور شنین سے تیار کیا جاتا ہے، یہ نہ صرف دماغ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ دل اور اعصاب کے معمول کے کام بھی مدد فراہم کرتا ہے اور وٹامن سی سے بھرپور ہے۔
دواخانہ کے ممبر انچارج پروفیسر سلیم احمد نے کہا کہ دماغین خاص طور پر طلبہ و طالبات اور ایسے افراد کے لئے موزوں ہے، جو ذہنی طور سے فعال پیشوں سے وابستہ ہیں یا جو امتحانات کی تیاری میں طویل وقت تک مصروف رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دماغین کا استعمال نسلوں سے کیا جارہا ہے اور اس نے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے یہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے، جسم کو جوان کرتا ہے، دماغ کو ترو تازہ رکھتا ہے اور فرحت بخشتا ہے۔
مزید پڑھیں:
بی ایس پی بھی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرے گی
اس موقع پر پروفیسر ظہیر الدین (پرو وائس چانسلر)، پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن (اعزازی خازن)، عبدالحمید -آئی پی ایس (رجسٹرار)، پروفیسر ایس ایم جاوید اختر (فائننس آفیسر)، پروفیسر سعود علی خان (پرنسپل اجمل خان طبیہ کالج) اور توفیق احمد (قائم مقام منیجر) بھی موجود تھے۔