گریٹر نوئیڈا کے دنکور کوتوالی علاقے میں واقع گلگوٹیا یونیورسٹی کےکینٹین میں منگل کی دیر رات شدید آگ لگ گئی اور اس آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
فائر فائٹرز نے بروقت پہنچ کر بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا اور اس کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔
اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے احاطے میں طلبا و طالبات کے کھانے کےلیے کھانے کینٹین تعمیر کرائی گئی تھی۔اچانک دیر رات کینٹین میں شدید آگ لگی ہے، پلک جھپکتے ہی آگ پورے کینٹین میں پھیل گئی۔
طلبا نے آگ بجھانے کے لیے مکمل کوشش کی لیکن وہ آگ پر قابو نہیں پا سکے، جس کے بعد انہوں نے فائر فائٹرز اور دنکور پولیس کو اطلاع دی اور انہوں نے آگ پر قابو پایا۔
لیکن جب تک آگ پر قابو پایا گیا تب تک قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
دنکور پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے کافی سامان جل گیا ہے لیکن کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔