ETV Bharat / state

New Crona Variants More Dangerous: کورونا کے نئے ویریئنٹ زیادہ خطرناک، سی ایم او - etv bharat urdu

دیگر ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز آنے کے بعد سی ایم او نے اس سلسلے میں تمام سرکاری مراکز صحت کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کے میڈیکل انچارجزکو ہدایات دی ہے کہ RTPC جانچ میں اضافہ کیا جائے۔ New Corona Variants More Dangerous

کورونا کے نئے ویریئنٹ زیادہ خطرناک :سی ایم او

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 5:01 PM IST

ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیس سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر گوتم بدھ نگر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی گئی۔ دیگر ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسز آنے کے بعد سی ایم او نے اس سلسلے میں تمام سرکاری مراکز صحت کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کے میڈیکل انچارجز کو ہدایات دی ہے کہ RTPC جانچ میں اضافہ کیا جائے۔ سی ایم او ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے بتایا کہ انفیکشن دوبارہ نہ پھیلنے کو یقینی بنانے کے لیے مستعد رہیں۔

کورونا کے نئے ویریئنٹ زیادہ خطرناک :سی ایم او

بس اسٹینڈ اور دیگر عوامی مقامات پر مختلیف ریاستوں سے آنے والوں کے کیلئے RT-PCR ٹیسٹ کی ہدایات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔ویکسینیشن مہم سے محروم بچوں کے ساتھ بزرگوں کو پہلی، دوسری اور بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری سے فروری میں روزانہ ساڑھے تین ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جاتے تھے۔ تاہم مارچ میں انفیکشن میں کمی کے بعد یومیہ تفتیش میں کمی لائی گئی تھی۔ ساتھ ہی ویکسینیشن کا دائرہ بھی 10 ہزار سے کم کر کے 2500 کر دیا گیا تھا۔

نئے (ویرئنٹ )کے علامات: symptoms of new corona variant

گھبراہٹ، بخار، ہائپوکسیا، نیند یا بے ہوشی میں بولنا، جلد پر دانے، بہت زیادہ چھینکیں، بخار وغیرہ۔

کورونا کا XE ویریئنٹ Omicron کا ذیلی ویرینٹ ہے۔ تاہم، تشویشناک بات یہ ہے کہ XE کی قسم Omicron سے 10 گنا زیادہ خطرناک ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں:India Coronavirus Update: بھارت میں ایک ہزار سے کم کورونا کے نئے کیسز

واضح رہے کہ اب تک Omicron BA1، BA2 کی دو شکلیں سامنے آ چکی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ نیا XE ویرینٹ ان دونوں ویریئنٹس سے وجود میں آیا ہے۔ ماہرین اس وقت کورونا کے اس نئے قسم کے ویرئینٹ کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.