ETV Bharat / state

سہارنپور: ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سامنے آئی - خاتون کی ویڈیو بنائی

سہارنپور ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی ایک مرتبہ پھر سامنے آئی ہے، آج ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے سبب ایک خاتون نے باہر فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

سہارنپور: ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سامنے آئی

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:38 AM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور ضلع ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کا علاج چل رہا تھا، حاملہ خاتون کی تبیعت کچھ بہتر ہونے پر گھر روانہ کیا گیا لیکن جیسے ہی خاتون کی ڈیلیوری کا وقت قریب آیا تو اہل خانہ نے خاتون کو ہسپتال پہنچا دیا لیکن ڈاکٹروں نے اس قدر غفلت برتی جسے دیکھ کر سب حیران ہیں۔

حاملہ خاتون نے باہر فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا، وہیں قریب بیٹھی ایک خاتون نے فرش پر بچے کو جنم دینے والی خاتون کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سہارنپور: ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سامنے آئی

جس کے بعد سی ایم ایس نے اپنی صفائی دیتے ہوئے خود کو پورے معاملہ سے بچانے کی کوشش کی ہے۔ حالانکہ اس لاپرواہی کے سبب خاتون اور بچے کی جان بھی جاسکتی تھی۔ اس بابت سی ایم ایس نے بتایا کہ ' میں نے مذکورہ خاتون کو لیبر روم میں رکنے کو کہا لیکن اس نے توجہ نہیں دی، سب کچھ اچانک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.