ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے پارکر کالج میں لڑکیوں کی این سی سی ٹریننگ چل رہی ہے۔ این سی سی کی ٹریننگ کے دوران ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے این سی سی کی ٹریننگ کر رہی لڑکیوں سے خاص بات چیت کی۔ ٹریننگ کر رہی لڑکیوں نے بتایا کہ وہ آگے چل کر فوج میں بھرتی ہوکر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔
کئی طلبا نے بتایا کہ وہ آئی پی ایس بن کر یا ایئر فورس میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ لڑکیوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے این سی سی ٹریننگ کیمپ کے دوران ڈسیپلن، بھائی چارہ اور کئی قسم کے ہتھیاروں کو چلانا سیکھا ہے۔
این سی سی کمانڈر نزہت ناز نے بتایا کہ این سی سی میں بھرتی ہونے کا جذبہ انہیں ان کی بہن سے ملا ہے، کیونکہ ان کی بہن نے بھی پڑھائی کے دوران این سی سی کی ٹریننگ لی تھی۔ نزہت ناز نے بتایا کہ وہ آگے چل کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں، اسی لئے وہ این سی سی میں شامل ہوئی ہیں۔