ETV Bharat / state

نوابی زردہ، رامپور کی خاص ڈش - رامپور کی خبریں

نوابین اپنے مہمانوں کی ضیافت کے لئے تجربہ کار خانساماوں سے مختلف اقسام کے پکوان تیار کراتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ نواب کے دربار میں تیار ہونے والے ذائقے کافی مقبول ہوتے چلے گئے اور آج یہی ذائقے رامپور کی شناخت بن چکے ہیں۔

نوابی زردہ، رامپور کی خاص ڈش
نوابی زردہ، رامپور کی خاص ڈش
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 5:26 PM IST

اترپردیش کا رامپور اپنے روایتی اور ذائقہ دار پکوانوں کے لئے بھی کافی جانا جاتا ہے۔ رامپور نوابین کی ریاست ہونے کی وجہ سے شاہی پکوانوں کا ایک منفرد مقام بن گیا۔

نوابی زردہ، رامپور کی خاص ڈش

نوابین اپنے مہمانوں کی ضیافت کے لئے تجربہ کار خانساماوں سے مختلف اقسام کے پکوان تیار کراتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ نواب کے دربار میں تیار ہونے والے ذائقے کافی مقبول ہوتے چلے گئے اور آج یہی ذائقے رامپور کی شناخت بن چکے ہیں۔

انہی میں سے رامپور کی ایک خاص شیریں ڈش نوابی زردے کی بھی ہے۔ رامپور میں منعقد ہونے والی شادیوں اور دیگر بڑے پروگراموں میں میٹھے کے طور نوابی زردہ تیار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرسید کی تعلیمات کو سمجھ کر مستقبل کی راہ طے کرنے کی ضرورت: ڈاکٹر راحت ابرار

رامپور میں تیار کئے جانے والا نوابی زردہ دنیا بھر میں کافی مقبول ہے۔ رامپور میں منعقد ہونے والا ذائقہ رامپور پروگرام میں بھی نوابی زردہ کی کافی دھوم دکھائی دی۔ اس زردے کی ڈش تیار کرنے والی نشاط انجم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

نشاط انجم نے جہاں زردہ کی کئی خصوصیات بتائیں۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ اس کو تیار کرنے میں معمولی لاگت آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر خاص و عام شادی میں نوابی زردہ میٹھے کے طور پر ضرور شامل کیا جاتا ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رامپور کی کسی شادی میں اگر نوابی زردہ نہیں ہوتا ہے تو اس شادی کو ادھوری شادی سمجھا جاتا ہے۔

نشاط انجم کا کہنا ہے کہ وہ اس کو آن لائن منظر عام پر لا رہی ہیں اور اگر مستقبل میں اس ذائقہ کو فروغ دینے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کچھ اقدامات کئے جاتے ہیں تو وہ اس کو اپنا باقاعدہ پیشہ بنا لیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.