ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لاک داؤن کے دوران ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران نگر پالیکا نواب گنج کی جانب سے سڑک کے کنارے ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔

nawabganj nagar palika remove illegal occupation
لاک داؤن کے دوران ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:40 PM IST

اس مہم کے تحت نو وینڈنگ زون میں لگی تمام دکانوں کو جے سی بی سے توڑا گیا اور اس دوران باقی سامان کو نگر پالیکا کے ملازمین اپنے ساتھ لے گئے۔

دیکھیں ویڈیو

نگر پالیکا کی اس کارروائی سے متعدد افراد کی روزی روٹی کا ذریعہ ضرور چھن گیا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنا سامان بھی نہیں بچا پائے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ 55 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے ساتھ ہی نگر پالیکا کے اہلکاروں نے ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم شروع کی۔

اس مہم کے دوران کچہری روڈ کی دونوں پٹریوں پر نو وینڈنگ زون میں لگی تمام ہورڈنگس اور دکانوں کو توڑ ڈالا گیا۔ بانس بلی کے سہارے لگی جھونپڑیوں کو توڑ ڈالا گیا اور گمٹیوں کو جے سی بی سے اٹھاکر لے جایا گیا۔

اس کارروائی میں غریب دکانداروں کے نقصان کا ذرا بھی خیال نہیں کیا گیا۔

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے ان دکانداروں کو اپنا سامان بچانے کا موقع تک نہیں مل سکا۔ نگر پالیکا کے ملازمین نے جوس نکالنے کی مشینوں تک کو اس بے حسی سے رکھا کہ وہ بھی ٹوٹ گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.