ETV Bharat / state

بحریہ کارکن حادثےمیں ہلاک - سڑک حادثہ

زخمیوں کو جیور کے کیلاش ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ستیش چندر گنگوار کو مردہ قرار دے دیا۔

بحریہ کارکن حادثےمیں ہلاک
بحریہ کارکن حادثےمیں ہلاک
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 8:57 PM IST

بدھ کی صبح اترپردیش کے نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ہوئے حادثے میں ایک بحریہ کارکن ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ نیول یونٹ این سی سی ٹی/ 5 ، پریاگراج میں تعینات کلدیپ، دھننجے سنگھ اور ستیش چندر گنگوار ، صبح چار بجے کے قریب کار میں یمنا ایکسپریس وے کے راستے پریاگراج(الہ آباد) سے دہلی جارہے تھے۔ ربو پورہ کے علاقے میں ان کی کار کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی۔ کار میں سوار تینوں افراد اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

مذکورہ پولیس افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو جیور کے کیلاش ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ستیش چندر گنگوار کو مردہ قرار دے دیا۔ اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور پریاگراج کے نیول یونٹ کو حادثے کی اطلاع دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد زید حسن کے سنسکرت میں سو نمبر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.