نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جنگی طیارے رفائل خریداری معاملہ میں مرکز کی نریندرمودی حکومت سپریم کورٹ کو گمراہ کررہی ہے۔
رائے بریلی پارلیمانی حلقہ میں کانگریس کی امیدوار سونیا گاندھی کی تشہیر کرنے کے لئے سابق کرکٹر نے ریفارم کلب میدان میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے جانے مانے انداز میں کہا کہ رام نام کی لوٹ ہے، لوٹ سکے تو لوٹ تین مودی بھاگ گئے چوتھا بول رہا جھوٹ۔
انہوں نے کہا کہ رافیل معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت عدالت کو بھی گمراہ کررہی ہے۔ کرکٹ کی زبان میں اگر محترمہ سونیا گاندھی کو دو لاکھ کے فرق سے جتایا گیا تو دکی کی طرح کی شاٹ ہوگا اور چار لاکھ کے فرق سے جیت چوکا ہوگی اور پانچ لاکھ سے زیادہ کی جیت چھکا ہوگی۔ رائے بریلی کے عوا م کو یہ شاٹ ضرور کھیلنا ہے۔
بی جے پی کے امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کو نشانہ پر لیتے ہوئے کہا کہ یہ جب سونیا گاندھی کا نہیں ہوا تو رائے بریلی کے عوام کا کیا ہوگا۔ سدھو جھوٹ نہیں بولتا اور مودی کا کام جھوٹ اور تاناشاہی ہے۔