ETV Bharat / state

'ہماری حکومت بنتی ہے تو پانچ سال میں پانچ سی ایم ہوں گے' - اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات

سلیم اختر نے کہا کہ اگر اتر پردیش میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم ایک سال میں ایک وزیر اعلیٰ اور ایک نائب وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ یعنی کہ 5 سال میں 5 سی ایم اور 5 ڈپٹی سی ایم ہوں گے۔

'ہماری حکومت بنتی ہے تو پانچ سال میں پانچ سی ایم ہوں گے'

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 4:36 PM IST

ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہیں۔ بھارتیہ ایکتا منچ پارٹی نے چھوٹی چھوٹی 43 سیاسی جماعتوں کو ملاکر بھارتیہ گرینڈ الائنس بنایا ہے۔

'ہماری حکومت بنتی ہے تو پانچ سال میں پانچ سی ایم ہوں گے'

بھارتیہ ایکتا منچ پارٹی کے نیشنل صدر سلیم اختر نے ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اتر پردیش صوبائی حکومت سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ہم نے تقریباً 43 چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیوں کو ملاکر اتر پردیش کی 403 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا گرینڈ الائنس سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑے گا۔ سلیم اختر نے خاص گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر اتر پردیش میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم ایک سال میں ایک وزیر اعلیٰ اور 5 نائب وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ یعنی کہ 5 سال میں 5 سی ایم اور 5 ڈپٹی سی ایم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران پرتاپ گڑھی دو روزہ دورے پر پہنچے مرادآباد

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ گرینڈ الائنس کی یک جہتی پیغام ریلی اتر پردیش میں نکالی جارہی ہے۔ ہماری یہ ریلی ضلع مرادآباد کے حسن پور سے شروع ہوکر مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی 30 ستمبر کو آگرہ میں اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.